سندھ ہائی کورٹ میں پبلشر اور صحافی لالہ فہیم بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف سماعت ہو ئی ، سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز و دیگر کو 10 اکتوبر تک کیلئے نوٹس جاری کر دیا ۔یاد رہے کہ فہیم بلوچ کی جبر ی گمشدکی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، در خواست میں یہ موقف اپنایا کیا تھا کہ مصنف فہیم بلوچ کوگزشتہ ہفتے اردو بازار سے سیکیورٹی اہلکار اپنے ساتھ زبردستی لے گئے تھے، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مغوی کی تلاش کیلئے پولیس اور دیگر اداروں سے رجوع کیاگیا لیکن تاحال مغوی کا سراغ نہیں مل سکا ،فہیم بلوچ کی بازیابی کیلئے ان کی رشتہ دار ام حبیبہ نے درخواست دائر کی ہے ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.