سینئر صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان سردار محمد صالح بھوتانی کی یقین دہانی پر حب کے سماجی رہنماء کامریڈ فقیر محمد بلوچ نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی۔
اس سلسلے میں پچھلے دو دنوں سے سانحہ بیلہ کے متاثرین کو انصاف دلانے کے لئے لسبیلہ پریس کلب حب کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھے حب کے سماجی رہنماء کامریڈ فقیر محمد بلوچ نے سینئر صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان سردار محمد صالح بھوتانی کی یقین دہانی پر اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی۔
واضح رہے کہ سردار محمد صالح بھوتانی نے گزشتہ روز وزیر اعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی تھی جس پر وزیر اعلی نے انہیں سانحہ بیلہ کے متاثرین کی ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی تھی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.