بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہاگیا ہے کہ وہ سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے شاہ نورانی و گردونواح میں ہوائی فائرنگ اور خوف و ہراس پھیلانے کی مذمت کرتا ہے۔
بی این پی کے مرکزی بیان کے مطابق ایک ایسے موقع پر جب خانہ شماری ‘ مردم شماری کا عمل جاری ہے وہاں پر خوف و ہراس پھیلانے کا عمل یقینا سازش ہے ہم نے چند روز قبل بھی ان خدشات کا اظہار کیا گیا تھا کہ شاہ نورانی ‘ سارونہ ‘ وڈھ و گردونواح کے علاقوں میں دانستہ طور پر عوام کو خانہ و مردم شماری سے دور رکھنے کی سازش کی جا رہی ہے ان علاقوں میں خوف و ہراس پھیلانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ان علاقوں کی آبادی کم خانہ و مردم شماری سے دور رکھا جائے-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.