میڈیا کے مطابق ہیبتان بشیر اور دیگر کیخلاف ٹیرر فنانسنگ کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں انسپکٹر ثنا اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامزد ملزم اور ساتھیوں پر کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے دھماکے کیلئے فنڈ فراہم کرنے کا الزام ہے۔ جامعہ کراچی خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، حکام نے خود کش حملے اور اس سے دو دن پہلے شاری بلوچ و اہلخانہ کی نقل و حرکت کی فوٹیجز حاصل کرلی ہیں، خودکش حملہ آور شاری کا شوہر ہیبتان دو دن قبل شام سات بجکر 47 منٹ پر فلیٹ سے بچوں کے ساتھ فرار ہوا۔ خودکش حملہ آور شاری حیات کے شوہر ہیبتان بشیر اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔ یاد رہے کہ 26 اپریل کو جامعہ کراچی خودکش حملے میں چینی اساتذہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.