گوادر:
گوادر میں بجلی سپلائی کرنے والے ادارے کیسکو کی طرف سے بجلی معطل کرنے پر خواتین سراپا احتجاج ہیں۔ گوادر کے علاقے کوہ بن وارڈ میں اتوار کے روز بجلی سپلائی معطل ہونے پر علاقے کے خواتین نے دھرنا دیا۔
گوادر جو پاکستان چین اکنامک کوریڈور کے اہم پروجیکٹ کا مرکز کہلایا جاتا ہے جسے ہم سی پیک کے نام سے جانتے ہیں اس طرح کے پروجیکٹ تو حکومت پاکستان قائم کررہی ہے مگر گوادر کے عوام بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ واضح رہے کہ گوادر سمیت مکران کو ایران سے بجلی کی ترسیل کے باوجود مکران میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن جاری رہتا ہے- علاقے کے مکین اکثر اس دوہراپن کے خلاف سراپا احتجاج رہتے ہیں۔