پولیس کی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے 3 ممبرز کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 11 ہینڈ گرینیڈ، 50 ڈیٹونیٹرز اور 15 سیفٹی فیوز برآمد کیے ہیں۔ سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان بلوچستان اور سندھ سے بارودی مواد اور غیر قانونی اسلحے کی خرید و فروخت کرتے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم سال 2005 میں آرمی کے کانوائے پر حملہ میں ملوث رہا ہے جبکہ دو نے رواں برس جنوری میں 22 کلو بارودی مواد جیکب آباد سے سکھر منتقل کیا تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ گرفتار افراد کے حوالے سے تفصیلات آنا باقی ہیں-