سیلاب متاثرین کا مستونگ میں احتجاج و دھرنا کوئٹہ کراچی آر سی ڈی شاہرہ بند- کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنے کے باعث درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں، مظاہرین سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی و امداد کی فراہمی کا مطالبہ کررہے ہیں-
متاثرین کا کہنا ہے کہ علاقے میں سیلاب و بارشوں کی تباہی کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے مکین بے گھر ہو چکے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے نہ انہیں خیمے ملے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی خوراک اور ادویات فراہم کی گئی ہے سیلاب اور بارشوں کے بعد ہمارے بچے بھوک وافلاس سے دو چار ہیں-
دریں اثناء بلوچستان ٹرانسپورٹ یونین نے اعلان کیا ہے کہ 20 دن گزرنے کے باجود بولان شاہراہ کی عدم بحالی کے خلاف کل احتجاجاً سڑک بند کردینگے-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.