چیف آف ساراوان اورسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی نے کہاہے کہ نوشکی میں دوقبیلوں کے ذیلی شاخوں کے درمیان زمین کے تنازعہ میں ہمیں فریق بنانے کی کوشش غلط ہے، اگر فریقین تصفیہ چاہتے ہیں ہم شریعت کے مطابق فیصلہ کرنے کو تیار ہے۔ اس سلسلے میں ہم علماء کرام سے بھی رہنمائی کی گزارش کرینگے ۔ تنازعہ کا فیصلہ سراوان ہاؤس میں ہوا، فیصلہ کنندہ گان سردار آصف شیر جمالدینی، سردار محمد عمر گورگیج، مولوی فرید احمد مینگل، سردار جیند خان مینگل (مرحوم)جن کا کام فیصلہ پر عملدرآمد بھی کروانا تھا، عملدرآمد کیوں نہیں ہوا انہیں بہتر علم ہے۔ہمیں اس معاملے میں فریق بنانا بلکل غلط اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.