نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے ریاستی اداروں اور بلوچ مسلح جہدکاروں سے اپیل کی کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئیں، کیونکہ مذاکرات کے بغیر دونوں طرف نقصان بلوچ کا ہے، نیشنل پارٹی کے پرعزم کارکنان میرجمہوریت میر حاصل خان بزنجو کے فکر کی روشنی میں ایک بار پھر مکران کو نیشنل پارٹی کا قلعہ بناکر دم لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شام کلاتک میں میر حاصل خان بزنجو کی دوسری برسی کی مناسبت سے ان کی یاد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر حاصل بزنجو مرحوم کے فرزند میر شاوس بزنجو نے کہا کہ میر حاصل خان بزنجو کی سیاست اور جدوجہد کھلی کتاب کی مانند ہے، نیشنل پارٹی حالات کی سختیاں جھیل کر اب کندن بن چکی ہے پارٹی کارکنان کا عزم لائق تحسین ہے، حکومت نے ملک کو مذاق بناکر رکھ دیا ہے، نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فداحسین دشتی نے کہاکہ میر حاصل بزنجو ایک جرات مند اوربہادر سیاسی رہنما تھے۔
Latest on YouTube