دکی میں کوئلہ کان میں پھنسے ہوئے کانکنوں کو تیسرے روز بھی نکالا نہ جا سکا امدادی ٹیمیں کان میں بھرنے والے پانی کو نکالنے کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔
پانی کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو ریسکیو میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے یاد رہے کہ تین روز قبل دکی کوئلہ کان میں اچانک پانی داخل ہونے سے کان میں کام کرنے والے دو کانکن اندر پھنس گئے محکمہ مائنز کی ریسکیو ٹیمیں اور مقامی کانکنوں کی ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں کان میں 800فٹ میں سے 500فٹ کان کی صفائی کر لی گئی ہے ۔
جبکہ 200فٹ کان کی صفائی کا عمل جاری ہے جمعرات کو سیلابی ریلے کے باعث تین کانوں میں پانی بھرنے سے کانیں بیٹھ گئی تھیں، تین روز گزرنے کے بعد بھی کان میں پھنسے ہوئے دو کانکنوں کو نکالانہیں جا سکا، ضلعی لیبر فیڈریشن کے رہنماء اسپن خان کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں مقامی کانکن کام کر رہے ہیں انتظامیہ کی جانب سے وہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے جن کی ضرورت ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.