غیر قانونی طور پر 18 سال سے نجی رہائش کے لیئے استعمال کرنے والی اسکول بلڈنگ کو انتظامیہ نے خالی کرکے متعلقہ محکمہ کے حوالے کردیا۔
ضلعی انتظامیہ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈی ای جی میٹنگ کے دوران اس بات کی نشاندہی کی گئی۔
دالبندین شہر کے وسط میں واقع کلی رسول بخش نوتیزئی میں گزشتہ 18 سالوں سے ایک شخص نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول بلڈنگ کو قبضہ کر رکھا ہے اور اپنی نجی رہائش کے لئے استعمال کررہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر چاغی نے اس اہم ایشو کا نوٹس لیکر اسسٹنٹ کمشنر عبد الباسط بزدار کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر جو بھی قابض ہے سرکاری املاک کو خالی کرائے۔
اے سی دالبندین نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے 18 سال بعد سرکاری املاک کو دوبارہ حاصل کرکے چابی ڈی او کے حوالے کردیا اور انھیں ہدایت کی گئی فوری طور پر خاتون ٹیچر کی تعیناتی عمل میں لاکر تعلیمی سرگرمیاں شروع کرے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.