خضدار: سٹی ایریا میں چوری اور ڈکیتی کی نئی لہر سے شہری عدم تحفظ کا شکار۔ تاجروں کے صبر کا پیمانہ لبریز بڑی تعداد میں تھانہ پہنچ گئے۔ دو دن کے اندر اندر چور نہ پکڑے جانے کی صورت میں سٹی ایس ایچ او کے خلاف شدید احتجاج کا اعلان-
تفصیلات کے مطابق خضدار شہر میں آئے روز چوری و ڈکیتی کو برداشت کرنے والے تاجروں کا بالآخر صبر جواب دے گیا، تاجر رہنما علی دوست لہڑی کے موٹر سائیکل چھیننے اور اس پر فائرنگ کے خلاف تاجر برادری تعداد میں سٹی تھانہ پہنچ گئے،وہاں احتجاج اور نعرہ بازی کی گئی، احتجاج کرنے والوں میں بازار صدر منیر احمد قمبرانی، سینئر تاجر عبدالقدوس بارانزہی، حاجی خدابخش محمدزئی، میرعبدالمجید لہڑی، میر گہور خان غلامانی، یاسین پندرانی، آل تندور ایسوسی ایشن خضدار کے صدر عبدالخالق بارانزہی، عبدالشافی، یار محمدمینگل،عبداللطیف بشیر احمد مینگل ودیگر بڑی تعداد میں شامل تھے، احتجاج کرنے والوں سے تاجر رہنما منیراحمد قمبرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں کاروبار کرنے نہیں دیا جا رہا، پولیس شہریوں اور تاجروں کو تحفظ دینے مکمل ناکام ہوگئی ہے، پولیس خواب خرگوش میں ہے انہیں امن و امان سے کوئی سروکار نہیں، دریں اثناءتاجر رہنماؤں سے مذاکرات کرنے سٹی ایس ایچ او محمد جان ساسولی پہنچے تو تاجر برادری نے سخت نعرہ بازی جبکہ تاجر رہنما منیراحمد قمبرانی ایس ایچ او لاپرواہی پر کھری کھری سنادی، تاجر برادری نے ایس ایچ او کو تین کی مہلت دی اگر اس دوران چورگرفتار نہیں ہوتے تو تاجر ایک بار پھر تھانہ پہنچ کر سخت احتجاج کریں گے۔