خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب لوگ خوف زدہ ہوگئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کا مرکز خضدار کے شمال 45 کلومیٹر کی دوری پرتھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹرریکارڈ ہوئی اور اس کی شدت ریکٹراسکیل پر 4.2 ریکارڈ ہوئی۔
دریں اثنا زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.