خضدار میں بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خضدار میں 11سالہ بچے کے ساتھ جنسی ذیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو واقعہ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔
جس کے بعد خضدار پولیس نے بچے سے زیادتی کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔وزیراعلیٰ نے بروقت کاروائی کرنے پر خضدار پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.