خضدار:
جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی ضلع خضدار کے چیئرمین عبدالوہاب غلامانی نے ضلع خضدار کے زرعی فیڈروں پر یومیہ بائیس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف اٹھارہ اپریل کو کیسکو آفس کا گھیراو اور کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنے کا اعلان کر دیا،طویل لوڈشیڈنگ کے باعث گندم کی کھڑی فصلیں تباہ ہو نے کو ہیں ،سبزیاں بھی خشک ہو رہی ہیں کپاس کی بوائی بھی شروع نہیں ہو سکی،زرعی فیڈروں کے نوے فیصد تک بل اد ا ہونے کے باوجود لوشیڈنگ کیسکو کی جانب سے زمینداروں کے معاشی قتل کے مترادف ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے ممبران و عہدیداران جہانذیب مینگل،ٹکری قادر بخش مردوئی،نذیر احمد مردوئی،حاجی عبدالغفور گنگو،میر محمد رئیسانی،محمد اعظم باجوئی،محمد عمر،ممتاز احمد اور شیر محمد سمیت باغبانہ،فیروز آباد،زیدی،وہیر،وڈھ،خط کپر سمیت مختلف علاقوں کے زمیندار بڑی تعداد میں موجود تھے جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالوہاب غلامانی کا کہنا تھا کہ کیسکو کے ساتھ معاہد ہ ہوا تھا کہ جہاں اور جس فیڈر پر بل پچاس فیصد سے زیادہ جمع ہو گا وہاں شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جائے گی اور جن جن زمینداروں نے بجلی کا بل ادا نہیں کیا اسی زمیندار کی صرف کنکشن کاٹی جائے گی
مگر افسوس کیسکو کے آفسران اور اہلکار پورے فیڈر سے بجلی بند کر کے بجلی کی بل جمع کرنے والے زمینداروں اور نہ دینے والے زمینداروں کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام زرعی فیڈروں پر نوے فیصد تک زمینداروں نے بل جمع کئے ہیں مگر چند ایک کی غلطی کا سزا تمام زمینداروں کو دیا جا جا رہا ہے تمام زرعی فیڈروں پر یومیہ بائیس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے گندم کی تیار فصل جل رہی ہے،سبزیو ں کو نقصان پہنچ رہا ہے،کپاس کی بووائی کا سیزن ہے مگر پانی نہ ہونے کی وجہ سے زمیندار کپاس کاشت نہیں کر پا رہے ہیں
انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کیسکو چیف اور دیگر احکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تین دن کے اندر اندر ضلع خضدار کے زرعی فیڈروں سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرتے ہوئے بجلی بحال کی جائے بصورت دیگر اٹھارہ اپریل کو جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کیسکو آفس کا گھیراو کرئینگے اور کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر قومی شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بلاک کر دئینگے اور ہم یہ قدم مجبوراً اٹھا رہے ہیں کیونکہ زمینداروں کو جس طرح سے کیسکو کے ہاتھوں معاشی قتل ہو رہا ہے اس کی مثال دوسرے علاقوں میں نہیں ملتی ہے عبدالوہاب غلامانی نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا راز شعبہ ذراعت پر انحصار ہے اگر شعبہ ذراعت کی مشکلات دور نہیں کی گئی تو ملک معاشی بحران کا شکار ہوگا انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ خضدار میں زمینداروں کو درپیش مشکلات حل کرنے میں ہماری مدد کرے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.