خضدار:
ارباب کمپلیکس کے ساتھ رابعہ خضداری روڈ کے مقام پر قائم لنڈا بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا
تفصیلات کے مطابق عید کے روز ارباب کمپلیکس کے ساتھ رابعہ خضداری روڈ کے مقام پر قائم لنڈا بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
جس کے نتیجے میں عارضی چھپر نما دکانوں میں آگ تیزی سے پھیلنے لگی دکانوں میں موجود سامان جل کر خاستر ہوگیا تاہم ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی ایف سی کے اافیسران انجمن تاجران کے ضلعی صدر حافظ حمید اللہ مینگل وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن جمیل قادر زہری موقع پر پہنچے ڈپٹی کمشنر خضدار کی نگرانی میں چیف اافیسر خضدار وڈیرا صالح جاموٹ کی ہدایت پر ان کا عملہ فائر برگیڈ کی گاڑیوں کی مدد سے آگ بجھانے میں کامیاب ہوگئے۔