خضدار میں آٹے کابحران شدت اختیار کرگیا چاردن میں فی بوری پر 2000روپے کا اضافہ کیا گیاہے۔
زرائع کے مطابق سرکاری گندم میں خضدار کے کوٹہ کو بند کر دیا گیا ہے عوامی حلقے جس کے باعث آٹے کا شدید بحران پیداہواہے خضدار گودام میں گندم ناپید ہونے کی وجہ سے قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی خضدار میں 50کلو آٹے کی بوری 6000 ہزار تک پہنچ گئی۔
عوام نے ڈپٹی کمشنر خضدار وزیراعلی بلوچستان صوبائی وزیر خوراک وزیر اعظم پاکستان سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کی حالیہ شدید بحران کا نوٹس لے کر عوام کو ریلیف دے کر کم قیمت پر آٹا مہیا کرے تاکہ غریب لاچار عوام کی مشکلات میں کمی ہو۔