تجابان:
تجابان لیٹریسی سوسائٹی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول ملائی بازار تجابان میں سہولیات کی فقدان اور اسکول کی عمارت کی خستہ حالی پر تشوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنمنٹ گرلز پرئمری اسکول ملائی بازار کی بنیاد تقریبأ ء 1993 میں رکھی گئی جو دہائیوں سے تجابان جیسے گاؤں میں طالبات کی تعلیم کا واحد مرکز رہا ہے مگر حکومت بلوچستان اور محکمہ تعلیم کی بے سروکاری کی وجہ سے دہائیوں بعد بھی اسکول بنیادی ضروریات سے محروم ہے جہان اس گرمی میں طالبات پانی اور بجلی جیسے بنیادی ضروریات کے بغیر ٹاٹس پر بیٹھ کر پڑھتے ہیں۔
چونکہ دہائیوں سے توجہ نہ دینے کی وجہ سے اسکول کی عمارت بھی خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے جو کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہے جس کی تمام تر ذمہ دار محکمہ تعلیم بلوچستان اور حکومت بلوچستان ہونگے۔
تجابان میں کچھ سال پہلے کریم بخش بازار تجابان میں ایک اور گرلز پرائمری اسکول کی بنیاد رکھی گئی مگر 4 سے 5 سال گزرنے کے باوجود بھی حکومت وقت اور محکمہ تعلیم کی بے غرضی کی وجہ سے فعال نا ہو سکا۔
اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم حکومت بلوچستان سے درخواست کرتے ہیں کے تجابان میں طالبات کی پڑھائی پر حل طلب اقدامات اُٹھا کر مسائل کو سنجیدگی سے حل کریں۔ اگر مسئلے حل نہ ہوئے تو تجابان لیٹریسی سوسائٹی اپنے جائز مطالبات کے حل کیلئے بھرپور احتجاجی تحریک چلائے گی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.