:کوئٹہ
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے حکومت کو ایک بار پھر 48گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ینگ ڈاکٹر زصوبے کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز سے دستبردار ہوجائیں گے اور آج ریلی نکانے کا بھی اعلان کر دیا۔
منگل کو سول ہسپتال کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ، ینگ نرسز ایسوسی اور پیرامیڈیکس ایسوسی کی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کہا کہ اگر حکومت کو ہماری خدمات درکار نہیں تو ہمیں ملازمت سے نکال دے، ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔معلوم نہیں کیوں وزیراعظم، وزیراعلی سمیت دیگر حکام خاموش ہیں۔
انہوں نے مزید کہا اگرہمیں احتجاج کا حق نہیں تو وزیراعظم کو بھی نہیں،آج ہمارا احتجاج ہے جہاں ہمارا دل کریگا احتجاج کرینگے۔ حکومت کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے رہے ہیں اگر ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج ہوا تو اسی وقت سے ایمرجنسی سے بائیکاٹ کا اعلان کرینگے،28 دن سے عوام خوار ہیں اور وزیر اعلیٰ کراچی میں ہیں اگر حکومت میں اتنی ہمت ہے تو ہمیں نوکری سے برخاست کر دے اورنئے بھرتی کر لے۔ ہم 48 گھنٹے بعد ایمرجنسی کامکمل بائیکاٹ کرینگے،آج جو فیصلہ کریں گے اسکااطلاق پورے ملک پر ہوگا۔