کوئٹہ:
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں پنجگور میں نوجوان فٹبالر داد جان بلوچ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئے روز بلوچوں کو کسی نہ کسی طرح سے زیر کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کئے جا رہے ہیں اس کی حالیہ مثال یہ ہے کہ داد جان کو دکان میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے-
بیان میں کہا گیا ہے کہ سالانہ اربوں روپے امن و امان کے نام پر خرچ کئے جا رہے ہیں مگر اس کے باوجود میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری نہیں آ رہی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ داد جان کے قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچایا جائے بیان میں داد جان کے لواحقین سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ بی این پی جو کہ قومی جمہوری جماعت ہے اس مشکل وقت میں داد جان عنایت کے لواحقین کے ساتھ ہر طرح سے کھڑی ہے بیان میں ایک بار پھر حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر نوجوان فٹبالر داد جان عنایت کے قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.