:کوئٹہ
چیف آف سراوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکمران جماعتیں ملکی قرضوں کے عوض ریکوڈک سمیت بہت سے قومی اثاثوں کو کوڑیوں کے بھاﺅ فروخت کرنے کے لئے کمربستہ ہیں,
انہوں نے کہا ہم ریکوڈک سمیت قومی اثاثوں کو فروخت کرنے کیخلاف ہر سطح پر مزاحمت کریں گے۔ یہ بات ا نہوں نے گزشتہ روز سراوان ہاﺅس میں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے ایک وفد سے ملاقات کے دوراں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا کہ کچھ عرصے قبل شنید میں آیا تھا کہ ریکوڈک کو فروخت کیا جارہاہے گزشتہ روز گورنر بلوچستان نے ریکوڈک سے متعلق 27دسمبر کو صوبائی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے، ریکوڈک سے متعلق ہنگامہ میری سمجھ سے بالاتر ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ہنگامہ خیز اجلاسوں سے ایسا لگتا ہے کہ حکمران جماعتیں پاکستان کے قرضوں کے عوض ریکوڈک کوکوڑیوں کے بھاﺅفروخت کرنا چاہتی ہیں جس کی اجازت کبھی نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ریکوڈک سمیت قومی اثاثوں کو کوڑیوں کے بھاﺅفروخت کرنے کےخلاف مزاحم ہونگے اور ہر سطح پر مزاحمت کریں گے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.