بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ایکس کیڈر فورم کے زیر اہتمام انسداد منشیات کے عالمی دن کے مناسبت سے حب شہر میں ریلی نکالی گئی- ریلی بلدیہ ریسٹ ہاوُس سے ہوتے ہوئے مین آر سی ڈی پر گشت کرنے کے بعد عدالت روڈ پر اختتام پذیر ہوا-
ریلی سے ایکس کیڈر فورم کے بانی رہنما بی ایس او کے سابق چیئرمین نادر قدوس بلوچ سابق چیئرمین واحد رحیم بلوچ سابق چیئرمین کامریڈ عمران بلوچ سابق مرکزی رہنما جرنلسٹ اکرم بلوچ سابق مرکزی رہنما بشیر مینگل،واجہ خدابخش بلوچ،لالہ جمال زہری،بی این پی(عوامی) کے رہنما قدرت اللہ ریکی،سابق جنرل کونسلر علی اصغر چھٹہ،حافظ رسول بخش نے خطاب کیا- اس موقع پر بی ایس او کے سابق صوبائی صدر ایڈوکیٹ غلام رسول انگاریہ،سابق وائس چیئرمین ایڈوکیٹ عبدالوہاب بزنجو، سابق وائس چیئرمین گورگین بلوچ،سابق مرکزی رہنما صادق تاجر،سابق مرکزی رہنما دین جان بلوچ،وقار بلوچ،بام کے رہنما اسرار حکیم،عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری شاہ محمد علیزئی،نیشنل پارٹی کے علی دوست رند سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنما موجود تھے اجلاس کے آخر میں قرارداد پیش کی گئی
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.