جیونی میں ساحل کے قریب پہاڑی تودہ گرنے سے ملبے تلے دبے پانچ بچوں کو74گھنٹے گزرنے کے باوجودتاحال نکالا نہ جا سکا۔
ریسکیو آپریشن کے دوران 2افراد کے ہاتھ نظرآئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق اتوار کی شام جیونی کے ساحلی علاقے میں پکنک منانے اور مچھلی کے شکار کے دوران پہاڑی تودہ گرنے سے ایک بچے سمیت چھ افراد دب گئے تھے۔
حادثہ کے بعد ایک بچے کی لاش پہاڑی تودے سے نکال لی گئی تھی تاہم دیگر پانچ افراد کو نکالنے ریسکیو آپریشن بدھ کو بھی جاری رہا ملبے کی کھدائی کے دوران 2افراد کے ہاتھ نظر آئے دونوں کی لاشیں گلی ہوئی ہیں۔