:جعفرآباد
جعفرآباد کے علاقے محبت شاخ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون اور مرد کو قتل کر دیا تین روز میں قتل ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہوگئی جن میں چار خواتین شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود محبت شاخ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون اور مرد کو قتل کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ سیاہ کاری کا شاخسانہ ہوسکتا ہے مقتول کی شناخت لیاقت جمالی کے نام سے ہوئی تاہم مقتولہ کی شناخت نہ ہوسکی ہے جعفرآباد میں تین روز میں سیاہ کاری اور گھریلو رنجش کی بنا پر چار خواتین سمیت پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔
پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کے ایس ایچ او عبدالروف جمالی اور طارق بہرانی نے کارروائیوں کے دوران قتل مقدمات میں مطلوب دو مرکزی ملزمان رحمت اللہ جکھرانی اور حاجن جکھرانی کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال سے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.