گزشتہ دنوں کی برسات نے بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا متاثرین ٹوٹے پھوٹے گھروں پر عارضی خیمے لگا کر مشکلات کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔
ایک سال گزر جانے کے بعد بھی سیلاب سے متاثرہ بہت سے علاقے تاحال بحال نا ہوسکے بہت سے خاندان اب تک امداد سے محروم ہیں ڈیرہ اللہ یار کے نواحی علاقوں میں بہت سے گھرانے اب تک مشکلات کا شکار ہیں۔
گوٹھ علی حیدر خان رند کے رہائشی محمد اسلم رند نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوِے کہا کہ ایک سال سے ہم یہاں اپنے گاوں میں بے یارو مددگار پڑے ہوئے ہیں مگر کوئی اس جانب نہیں آتا سابقہ ڈپٹی کمشنر جب یہاں آئے انہوں نے وعدہ کیا مگر اب تک کچھ نہیں ہوا سب سے پہلے ہمارا گاوں متاثر ہوا مگر امداد ہوا نا ہی سروے ہوا
خدارا ہماری امداد کریں ہمارے بچے اب تک ایک سال ہوا کھلے آسمان تلے پڑے ہوئے ہیں
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.