کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کا تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کیخلاف کمشنر آفس پر دھرنا/مستونگ میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش اور وولٹیج میں کمی بیشی کیخلاف زمینداروں نے شاہراہ بند کردی، شدید احتجاج
جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اورملازمین عدم فراہمی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ کوئٹہ میں جامعہ بلوچستان کےاساتذہ و ملازمین اپنے اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج۔ جامعہ بلوچستان کے باہر تنخواہوں کی عدم فراہمی پر مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھاکہ جامعہ بلوچستان شدید مالی بحران کے زد میں شدید مالی بحران نے اساتذہ اور ملازمین کو احتجاج پر مجبورکردیا۔ اساتذہ اور ملازمین نے یونیورسٹی میں احتجاجی ریلی نکالی ۔ اساتذہ اور ملازمین نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے سامنے احتجاج کیا ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مالی بحران کے باعث یونیورسٹی میں تمام کام رک گئے ہیں۔صوبائی حکومت پہلے سے ہی مالی بحران کی زد میں ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں اساتذہ اور ملازمین کی تنخوائیں تک نہیں، ان حالات کے پیش نظر اساتذہ اور ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، ان کے مسائل لا جلد ادراک کیا جائے۔
میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین نے تنخواہوں اور پنشن سمیت دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج ریلی نکالی اور کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین کو پولیس نے کانٹے دار لگا کر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے ریلی کے شرکاکو ریڈ زون کی جانب نہیں جانے دیا۔
مظاہرین کی جانب سے ایڈ منسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کو ممکن بناتے ہوئے ان کے دیرینہ مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی تشویش دور ہوسکے۔ ملازمین گزشتہ کئی روز سے شدید سردی میں اپنے مطالبات کے حق میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے دفتر کے احاطے میں احتجاجی کیمپ لگا کر سراپا احتجاج ہیں تا حال حکومت اور انتظامیہ نے ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جس کی وجہ سے ملازمین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.