جمعے کے روزتحصیل تمپ کوایران سے سپلائی کی جانے والی بجلی اچانک معطل ہوگئی جس کی وجہ تمپ گریڈاسٹیشن میں ٹرانسفارمرکاجلنابتایاجاتاہے،لیکن تاحال اس کی مرمت نہیں کی گئی ہے۔
جبکہ آج تیسرے روزبجلی نہ ہونے کی وجہ سے پورے تحصیل میں پینے کی پانی کی شدیدقلت پیداہوگئی ہے۔
ضلع کیچ میں گرمی کاموسم ملک کے دیگرعلاقوں کی نسبت زیادہ شدیدہوتی ہے جہاں گرمی کی شدت 52ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچ جاتاہے۔
عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام اورعلاقے کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی اورقومی اسمبلی سے اپیل کی ہے کہ فوری اقدام کئے جائیں۔