تحصیل تمپ میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ریلی اور مظاہرہ ،ریلی میں بڑی تعداد میں عوام کی شرکت
واضع رہے کہ رمضان سے چند دن پہلے سے شروع ہونے والے لوڈشیڈنگ سے تحصیل تمپ کے عوام پریشانی سے دوچارہیں جبکہ دوسری جانب کیسکو احکام کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ جاری ہے۔
تحصیل تمپ میں روزانہ 18 سے 20 گھنٹہ لوڈشیڈنگ سے پریشان عوام سڑکوں پہ نکلنے پر مجبور ہوگئے ہفتے کے دن خواتیں اور بچوں کی بڑی تعداد نے ریلی نکالی اور تمپ گریڈ اسٹیشن کے سامنے درناہ دیا دوسری جانب مظاہرین نے مین زبیدہ جلال روڈ کو ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند کیا۔
مظاہرین نے کہا کہ تمپ میں پوری لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ۔
انکا کہنا تھا اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے اور تحصیل تمپ کے بجلی کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ہم احتجاج کا سلسہ وسیع کریں گے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.