ہفتے کوتحصیل تمپ میں ایران سے سپلائی کی جانے والی بجلی معطل ہوگئی،جبکہ کئی گھنٹے گزرجانے کے باجودبجلی بحال نہیں کی گئی ہے۔
جس سے پینے کے پانی کی قلت پیداہوگئی ہے اورشدیدگرمی نے لوگوں کی تکلیف اورپریشانی کوبڑھادیا۔
جبکہ بتایا جاتا ہے کہ تحصیل تمپ کے گریڈ اسٹیشن میں مین ٹرانسفارمر جلنے کی وجہ سے پورے تحصیل میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
تاہم کیسکوحکام کی جانب سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیاہے۔
عوامی حلقوں نے شدیدگرمی اورپانی کی قلت کے پیش نظرٹرانسفامرکوفوری مرمت کرکے بجلی بحال کرنے کامطالبہ کیاہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.