منگولی کے علاقے میں غیرت کے نام پر شوہر فائرنگ کرکے اپنی بیوی سمیت دو افراد کو قتل کر فرار ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق منگولی پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ جعفر خان میں ملزم میر احمد نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی مسمات نازگل اور اس کے مبینہ آشنا امیر حمزہ کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا ۔
اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا ۔
جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔