چار ماہ قبل چھتر روڈ کے تعمیراتی کام کے دوران اغوا ہونے والے ٹریکٹر ڈرائیور کی تاحال بازیابی نہ ہو سکی ورثا کی جانب سے کوئٹہ سے سکھر جانے والی شاہراہ پر ٹائر جلا کر اسے مکمل طور پر بند کردیا جس کے باعث تمام ٹریفک کی آمد رفت مکمل طور پر بند ہوکر رہ گئی
جس کے باعث مسافروں کو سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑا مظاہرین نے مقامی انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی ان کا کہنا تھا کہ مغوی کو اغوا کئے چار ماہ کا عرصہ گزر چکا مگر انتظامیہ اسے بازیاب کرانے میں کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کر پا رہاہے۔ مظاہرین کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد شاہراہ کو کھول دیا گیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.