تفتان میں بجلی اور موبائل نیٹ ورکس کی بندش کیخلاف اہالیان تفتان کی پہیہ جام ہڑتال۔
سیندک ریلوے کراس کے مقام پر ٹائر جلا کر آر سی ڈی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلیے معطل کردیا گیا۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
مظاہرین کی واپڈا حکام کیخلاف شدید نعرے بازی۔ مظاہرین نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ تفتان میں بجلی کی بندش اور موبائل نیٹ ورکس سروسز معطل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے بجلی اور موبائل نیٹ ورکس بحال کیے جائیں۔