خاران:
رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثناء بلوچ نے خاران ڈگری کالج میں سی/ڈبلیو فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ ،مسنگ فیسلٹیز گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج خاران ، ملٹی پرپزھال ،ریزنگ آف باؤنڈری وال ،پاتکنگ شیڈ اور اوورہیڈ واٹر ٹینک کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثناء بلوچ نے گورنمنٹ ڈگری کالج میں ملٹی پرپزھال ،ریزنگ آف باؤنڈری وال اور اوورہیڈ واٹر ٹینک جوکہ 49ملین کے فنڈز سے منظور ہوئے تھے باقاعدہ افتتاح کیا ۔
اس موقع ایس ڈی او بلڈنگ حاجی غلام رسول اور انجینئر شاہ نواز صالح نے رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثناء بلوچ کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی-
رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثناء بلوچ کے ہمراہ پر پرنسپل ڈگری کالج عبدالشکور گہرامزئی ،اسسٹنٹ کمشنر امتیاز محفوظ ڈاریکٹر ہیلتھ رخشاں ڈویژن شیر احمد ملنگزئی ڈی ایچ او انور گولہ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی سہیل اسلام ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر حفیظ اللہ زہری و دیگر آفیسراں بھی موجود تھے
اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثناء بلوچ نے کہا کہ تعلیم کی ترویج ترقی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں معیار تعلیم کی بہتری کے لیے اساتزہ سمیت ہر طبقہ فکر کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں ۔ہم نے حالیہ بجٹ میں 23 کروڈ روپے جبکہ لائیبریریوں کی فعالیت اور نوجوانوں کو علمی و شعوری ماحول فراہم کرنے کے لیے دو کروڈ مختص کیے ہیں- انہوں نے کہا کہ پھچلے چار سال جام حکومت کی انتقامی کارروائیوں کی نظر ہوگئے ہمارے بجٹ سمیت ترقیاتی منصوبوں کو تصعب اور تنگ نظری کے باعث روک دیا گیا تھا- اس مختصر عرصے میں ہم نے صحت اور تعلیم کے شعبے کو ترجیحات پر رکھا ہے-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.