تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرزکے زیراہتمام مختلف آگاہی سیشنزکا انعقادکیاگیا جن میں یونیورسٹی میں نئے داخلہ لینے والے فرسٹ سمسٹرکے طلبہ وطلبات کو سمسٹر رولز، اسکالرشپ پروگرامز، کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں، تعلیمی سرگرمیوں،پلیجرزم پالیسی، ہاسٹل رولز، اسٹوڈنٹس نظم و ضبط اور کیمپس لائف کے بارے میں آگاہی اورراہنمائی سمیت جامعہ تربت میں دستیاب دیگرسہولیات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔
جامعہ تربت کے ڈائریکٹراسٹوڈنٹ افیئرز کے مطابق ان سیشنزکے انعقادکا مقصدنئے آنے والے طلباءکو یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول سے ہم آہنگ کرنا اور ان کے تعلیمی سفر میں کامیابی کے لیے معلومات اور مدد فراہم کرنا تھا۔ ان سیشنز میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بی ایس فرسٹ سمسٹر کے طلباءنے شرکت کی۔
مختلف سیشنز کے ریسورس پرسنز ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر وسیم برکت، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر ریاض احمد، ہاسٹل پرووسٹ ممتاز بلوچ، انچارج فنانشل ایڈ آفس عبدالجبار، انچارج سپورٹس مظہر گچکی، ہاسٹل وارڈن محمد یونس اور کیمپس کوآرڈینیٹر محراب سلیم نے طلباءکو اپنے اپنے سیکشنز کے قواعد و ضوابط اور ورکنگ میکنزم کے علاوہ یونیورسٹی میں طلباءکے لیے دستیاب سہولیات کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مطالعہ کی عادات کو اپنائیں اور تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ڈاکٹر ریاض احمد نے یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات کے بارے سیشن کے شرکاءکو آگاہ کیا۔
انہوں نے طلبائسے کہا کہ وہ یونیورسٹی میں تعلیمی معیارکے بارے میں اپنافیڈبیک دیں تاکہ تعلیمی معیار کومزیدبہتربنانے کے عمل میں ان کی تجاویزکوشامل کیاجاسکے۔ ریسورس پرسنز کی جانب سے جامع اور معلوماتی سیشنز کے انعقادپر سیشن کو طلبہ وطالبات نے خوشی کااظہارکیا۔
انہوں نے ان سیشنزاپنے اکیڈمک اورپرسنل اصلاح وترقی لیے مفید قرار دیا۔ انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ، ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز اور ریسورس پرسنز کا بھی شکریہ اداکیا۔