تربت:
گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن کیچ کی جانب سے مرکزی کال پر ماڈل اسکول تربت سے ضلعی صدر عبید اللہ بلیدی، اکبر علی اکبر اور ماسٹر اقبال کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی جس میں اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھاکر ماڈل اسکول تربت سے پریس کلب تک مارچ کیا۔
شرکا نے سینما چوک سے شہید فدا چوک تک اور یہاں سے ہوتے ہوئے تربت پریس کلب پہنچ کر جلسہ کیا۔
ریلی کے شرکا نے حکومت اور محکمہ تعلیم کی حکام کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔
اساتذہ نے حکومت سے 24 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پورا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافہ اور جونیئر کیڈر، ہیڈماسٹر، ہیڈمسٹریس کی پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کی اپیل کی۔
شرکا نے فری میچور انکریمنٹ میں کٹوتی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اسے دیگر اداروں کو ملنے والے پروفیشنل الاؤنس کے مساوی کی جائے۔
انہوں نے بلوچستان حکومت کی جانب سے نافذ کالے قانون ختم اور ملازمین پر احتجاج کی پابندی دور کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے تعلیمی اداروں میں آر ٹی ایس ایم کی بے جا مداخلت بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
تربت پریس کلب کے سامنے اساتذہ کے احتجاجی جلسہ سے جی ٹی اے کیچ کے جنرل سیکرٹری اکبرعلی اکبر نے خطاب کیا اور ریلی کامیاب بنانے پر اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔