تربت:
میئرشپ نیشنل پارٹی سے چھیننے اور اس کے کمزور وارڈ کونسلرز توڑنےکے لئے مکران کی بزنس ٹائیکون کی تربت کے لگژری علاقہ میں بھیٹک دوسرے روز بھی جاری، بلدیاتی انتخابات میں نیشنل پارٹی کی میونسپل کارپوریشن میں غیرمتوقع فتح بلکہ ‘شاکنگ ریزلٹ ‘ سے پی این پی عوامی محض انگشت بدنداں نہیں بلکہ سراسیمگی کا شکار ہوچکا، بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے کئی سیاسی قوتیں غیرمطمئن ہیں، میونسپل کارپوریشن میں میئر شپ اور ڈسٹرکٹ کونسل میں چیئرمین شپ کے لئے گٹھ جوڑ، ہارس ٹریڈنگ کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں مکران کی چند اہم بزنس ٹائیکون کی بھیٹک آج دوسرے دن تربت کی لگژری علاقہ میں جاری ہے ، ذرائع کے مطابق ان بزنس ٹائیکون شخصیتوں کی کاروباری ، مقتدرہ سے خوشگوار مراسم اور علاقے میں ان کی سیاسی اثرورسوخ بھاری اکثریت جیتنے والی پارٹیوں کے لئے بھی پھانسہ پلٹ سکتی ہے-
نیشنل پارٹی چونکہ میونسپل کارپوریشن تربت میں 33نشستوں کے ساتھ میئر و ڈپٹی میئرشپ حاصل کرنے کا مجاز ٹھہرتا ہے لیکن مزکورہ شخصیات کی بھیٹک اور نیشنل پارٹی کے کمزور وارڈ کونسلر کو توڑنے یا اُسے منہ مانگی قیمت فراہم کرنے اور آزاد پنچیوں کو گھونسلہ فراہم کرنے سے نیشنل پارٹی کا میئرشپ کا منصوبہ دھرا کا دھرا رہ جائے، ذرائع کے مطابق بزنس ٹائیکون کی مزکورہ بھیٹک جو جمعرات کے روز تک رہاہے نیشنل پارٹی سے میئرشپ چھیننےاور اسے پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کو فراہم کرناہے ، ذرائع کے مطابق اب تک اس رہاہش گاہ میں تین وارڈ کونسلرز نے رونمائی کی ہے اور مزکورہ شخصیات مزید 6/8 وارڈ کونسلرز کی راہ تک رہے ہیں ۔