تربت:
مکران ہائی کورٹ بار نے امن و امان کی مخدوش صورت حال کے پیش نظر 23 مئی کو عدالتی کارروائیوں کی بائیکاٹ اور ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ مکران ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ترجمان نے تمام عدالتوں کو مطلع کیا ہے کہ مکران میں امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر 23 مئی کو بروز پیر مکران کی تمام عدالتوں میں ہر قسم کی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور ڈپٹی کمشنر کیچ کی آفس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا، ترجمان نے وکلا کو تاکید کی ہے کہ وہ کسی عدالت کے سامنے پیش نہ ہوں اور دھرنا میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔