تربت:
کیچ میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز، بجلی کی لوڈشیڈنگ، تربت سٹی پراجیکٹ کی التوا، بارڈر کراسنگ پوائنٹس اور دیگر مطالبات کیلئے جے یو آئی اور باڈر عوامی تحریک کا مشترکہ احتجاجی کیمپ منعقد۔
کیچ میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز اور آئے روز اموات، بجلی کی لوڈشیڈنگ، کیچ سٹی پروجیکٹ کی عدم تکمیل، اور بارڈر کراسنگ پوائنٹس کی بندش کیخلاف جمعیت علماء اسلام اور باڈر عوامی تحریک کی جانب سے مشترکہ احتجاجی کیمپ لگایا گیا ہے۔ احتجاجی کیمپ تربت پریس کلب روڈ پرلگایا گیا ہے جس کی قیادت بارڈر عوامی تحریک کے سربراہ اور جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب مولانا خالد ولید سیفی کر رہےہیں جبکہ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔
خالد ولید سیفی نے کہاہےکہ کیمپ 6 جون تک جاری رہےگا اور 7جون کو ان مسائل کے حل کیلئے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت کیچ مختلف مسائل کا شکار ہے، ڈینگی وائرس سے آئے دن اموات ہو رہے ہیں، کیچ سٹی پروجیکٹ کے تمام کام التوا کا شکار ہیں، جبکہ بجلی لوڈشیڈنگ سے عوام شدید اذیت میں مبتلاء ہیں، بارڈر کراسنگ پوائنٹس ابھی تک نہیں بڑھائے گئے ہیں جو یہاں کی معیشت کا دارومدار ہے۔ انہوں نے کہا ہماری جدوجہد عوام کیلئے ہے، عوام اپنی حقوق اور مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھائیں۔
دوسری جانب مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے کیمپ کا دورہ کیا۔ آل پارٹیز کیچ کے کنوینر غلام یاسین بلوچ، پیپلزپارٹی کے رہنماء خلیل تگرانی، مرکزی جمعیت اہل حدیث کیچ کے وفد نے مولانا سعید احمد تگرانی کی قیادت میں کیمپ کا دورہ کرکے احتجاج کی حمایت کا اعلان کیا۔ وفد میں مولانا عبدالغفار یلان بلوچ، و دیگر شامل تھے۔ اسی طرح بی این پی کے وفد نے سیدجان گچکی کی سربراہی میں کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر بی این پی کے دیگر رہنماؤں شے ریاض احمد، محسن بلوچ، عبدالواحد دشتی و دیگر بھی شامل تھے۔ کیمپ میں مختلف مکاتب فکر کی جانب دوروں کاسلسلہ جاری رہا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.