تربت:
بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے رہنما یاسر بہرام رند نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند سال قبل علاقہ میں امن وامان کی صورتحال مخدوش تھی اور اب سیکورٹی فورسز کی قربانیوں نے امن بحال کیا ہے-
انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان قمر جاوید باجوہ کے دورہ تربت اور تربت یونیوسٹی میں کھلی کچہری میں عوام کو سننے کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کے دوررَس اور مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ یاسر بہرام رند نے لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے سلسلے میں پیش رفت کرنے کے حوالے سے آرمی چیف کے نوٹس لینے کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے لاپتہ افراد کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔