تربت:
بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد کی میجر جمیل دشتی کی سربراہی میں ڈی بلوچ پوائنٹ پر جاری دھرنا جاکر یکجہتی کا اظہار، دھرنا کو سپورٹ دینے اور منظم بنانے کے لیے آج صبح دس بجے آل پارٹیز کیچ کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
کراچی سے لاپتہ بلوچ شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گمشدگی کے خلاف ڈی بلوچ پوائنٹ پر جاری دھرنا کے شرکاء اور فیملی کے ساتھ یکجہتی کے لیے بی این پی کے ایک وفد نے ضلعی صدر میجر جمیل دشتی اور مرکزی رہنما ڈاکٹر عبداغفور بلوچ کی سربراہی میں عشاء کے قریب جاکر شرکت کی۔
شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جمیل احمد دشتی، ڈاکٹر غفور احمد بلوچ، بی ایس او کے سابق صوبائی صدر کہدہ مقبول احمد اور جماعت اسلامی کے ضلعی امیر غلام یاسین بلوچ و دیگر نے کہا کہ بلوچ عورتوں کا اغوا معمولی واقعہ نہیں بلکہ ایک ٹیسٹ کیس ہے جس میں ریاستی ادارے بلوچ ردعمل دیکھنا چاہتے ہیں اگر بلوچ سیاسی جماعتوں نے اس پر ایک منظم سیاسی ردعمل نہیں دکھایا تو پھر کوئی بلوچ گھر محفوظ نہیں رہے گا ادارے ہر گھر میں گھس کر شک کی بنیاد پر ہماری عورتوں کو لاپتہ کریں گے کیونکہ ان کے پاس ہمارے نوجوان اور سیاسی کارکنوں کو غائب کرنے کا تجربہ ہے، انہوں نے کہاکہ یہ ایک انفرادی مسلہ نہیں اور ناہی کوئی ایک تنظیم کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ اکیلے اس پر احتجاج کرے بلکہ یہ انتہائی حسّاس اور بلوچ قومی ننگ و ناموس کا مسلہ ہے اس کے لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی کو مشترکہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ورنہ اس کے بغیر ہمارے پاس دوسرا کوئی آپشن نہیں ہے کہ ایسے واقعات کا راستہ روک سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر اس واقعہ کو جواز بناکر کوئی ایک سیاسی جماعت بلدیاتی الیکشن یا جنرل الیکشن کا بائیکاٹ کرے تو اس کی جگہ آسانی کے ساتھ غیر جمہوری گروہوں کو عوام پر مسلط کیا جائے گا- بی این پی نے الیکشن بائیکاٹ کا ایک تجربہ کیا اس کے بعد سے عوام پر آج تک غیر جمہوری اور غیر سیاسی عناصر مسلط ہیں ایسی غلطی دہرانے کا فائدہ بلوچ کو نہیں بلکہ مخالف قوتوں کو ہی ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ دھرنا کے منتظمین کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کو کنٹرول اور دوسروں کے ساتھ احترام کا درس دیں کیونکہ یہ مسلہ کسی ایک شخص یا پارٹی کا نہیں بلکہ مجموعی بلوچ قوم کا ہے بلوچ سماج میں عورت کے احترام اور تقدیس کا ایک روایتی فلسفہ ہے جس کی بناء پر بلوچ قبائلی سٹ اپ میں عورتیں کی عزت کے سبب خاندانی تنازعات اور قبائلی جنگیں روک دی جاتی ہیں۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ اس اہم نوعیت کے قومی مسئلہ پر آل پارٹیز کیچ کے پلیٹ فارم پر جدوجہد کی جائے گی اس سلسلے میں باہمی مشاورت سے آج صبح دس بجے آل پارٹیز کیچ کا اجلاس طلب کیا گیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.