:تربت
بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے صدرمیجر(ر)جمیل احمددشتی نے بی این پی کیچ کے سینئرنائب صدرشئے نذیرکے آبائی گاؤں حان کلگ میں ایف سی کے محاصرے اور چھاپے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئےکہاکہ گزشتہ تین مہینوں سے ایف سی تحصیل بلیدہ زامران کے علاقے حانِ کلگ میں چادروچاردیواری کی تقدس کوپامال کرتے ہوئے چھاپے ماررہاہے،حان ِ کلگ بی این پی کیچ کے سینئرنائب صدرشئے نذیرکاآبائی علاقہ ہے جہاں ان کے بھائی شئے عبدالرب کئی دفعہ یوسی چیئرمین رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کئے۔
انہوں نے کہاکہ شئے نذیرایک سفیدریش و صلاح جُوسیاسی شخصیت ہیں،نومبرکے مہینے می ایف سی نےیلغارکرتے ہوئےبلاجوازچھاپے مارکرخواتین سے سختی سے پیش آئے لیکن انہیں اس چھاپہ سے کچھ حاصل نہیں ہوا،شئے نذیر اور شئے عبدالرب انتہائی شریف النفس انسان ہیں۔
انہوں نےکہاکہ 9مارچ کوایک دفعہ پھرعلاقے کومحاصرے میں لیکرخوف و ہراس پھیلایاگیا،انہوں نے کہاکہ بی این پی اپنے سیاسی رہنماؤں وسفیدپوشوں کی پشت پرڈھٹ کرکھڑی رہے گی اورایسے اقدامات کوکسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا۔
انہوں نےکہاکہ ایسے اقدامات سے دوریاں بڑھیں گی،ایسے اعمال سے اجتناب کیاجائے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کے گزشتہ دورہ تربت میں کئے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائیگی۔
اس موقع پربی این پی کے رہنماڈاکٹرعبدالغفور،نصیراحمدبگی،نذیراحمد،واحددشتی،منظوررئیس،ملاحمید،تاج بشیررند،مختارزامرانی،محسن بلوچ اوردیگربھی ان کے ساتھ تھے۔