بلوچ نیشنل موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر نسیم بلوچ نے اپنے ایک ٹویٹ میں پاکستان کے دورہ پر آنے والے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے اپیل کی ہے کہ وہ بلوچستان کا بھی دورہ کریں جو تباہ کن سیلاب کے بعد بری طرح متاثر ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے ساتھ ہی پاکستانی افواج نے بلوچستان میں اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے-
پاکستان کسی بھی آفت کے بعد دی گئی امداد بلوچ قوم کے خلاف استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں 2007 کے سیلاب اور 2013 کے زلزلے کے دوران، پاکستان کو جو امداد ملی، وہ بلوچستان میں فوجی کیمپوں اور چوکیوں کی تعمیر پر خرچ کی گئی جس کے نتیجے میں بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے سلسلہ میں تیزی آئی۔