بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ پنجگور زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مکران یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کی جانب سے 2جولائی بروز ہفتہ کو اعلان کردہ کانفرنس کی مکمل حمایت کرتے ہیں- مکران جیسے پسمانده علاقوں میں جہاں دہائیوں بعد کوئی تعلیمی اداره بنتا ہے اور وہاں بهی ایسے کرپٹ عناصر کی تعینات محض تعلیم کے نام پر ڈهونگ ہے مکران یونیورسٹی طلبہ کمیٹی کے جدوجہد میں شانہ بشانہ شریک ہیں اور ہر عمل کی حمایت کرتے ہیں- تعینات ہونے والے وائس چانسلر جو کہ جامعہ بلوچستان میں بہت سارے پروجیکٹس کے کرپشن کے کیسز میں کرپٹ پائے گئے ہیں اور جنسی ہراسانی اسکینڈل اور طالبات کی واش رومز میں کیمرے نصب کرنے والے گروه کے سرغنہ کے حیثیت سے کردار ادا کرتا رہا ہے ایسے فرد کسی صورت قابل قبول نہیں
جامعہ بلوچستان جس کو بنے ہوئے پچپن سال ہوگئے ہیں لیکن آج بهی اکیڈمک اعتبار سے جدید یونیورسٹیوں کی لسٹ میں کافی نیچے ہیں- یونیورسٹی کی تعمیر میں صدیاں لگ جاتی ہیں ہم حکومت بلوچستان سے درخواست کرتےہیں کہ کسی تعلیم دوست اور مظلوم دوست وی سی تعینات کریں جو کہ جلد یونیورسٹی کو بہتر انداز میں چلانے کی صلاحیت رکهتا ہو،بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ پنجگور زونل رہنماؤں نے طلباء کو یقین دلایا کہ بی ایس ایف اس جدوجہد میں قدم بہ قدم ان کے ہمراہ رہے گی، اور بی ایس ایف ان کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.