کوئٹہ:
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ مسئلے کو سمجھے بغیر طاقت کے استعمال سے بلوچوں کو سیاسی طور پر ہمیشہ دیوار سے لگا کر انتہاء کی جانب دکھیلا گیا اور انسانی حقوق شہری مسائل، طبقاتی تقسیم و دیگر مسائل کا شکار بنا کر اصل سیاسی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی جسکے اثرات موجودہ دور میں سامنے آرہے ہیں بلوچ سیاسی کارکنوں نے ہمیشہ سیاسی مسئلے کو سیاسی بنیادوں پر حل کرنے کی تجویز پیش کی ہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق و دیگر مسائل کو اس وقت حل کیا جاسکتا ہے جب سیاسی آواز کو سمجھنے کی کوشش کی جائے سیاسی کارکنوں کو انتہاء تک پہنچانے کا زمہ دار وہ قوتیں ہے جو سیاسی عمل کو روکنے کیلئے طلباء کو مختلف طریقوں سے ہراساں کرتے ہیں، بلوچ سماج میں خوف کا ماحول پیدا کرنے کیلئے منفی سماج دشمن عناصر کو آگے لاکر ہر قسم کی سماجی برائیوں کی چھوٹ دی جاتی ہیں اس وقت تعلیمی اداروں میں بزور طاقت بلوچ طلباء تنظیموں کے سرکلنگ و بحث و مباحثے پر قدغن لگائی گئی ہے جس کے تباہ کن نتائج نکلیں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ جب بھی کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو مجموعی طور پر اسکی زمہ داری پوری بلوچ قوم پر ڈال کر پوری قوم کے خلاف اجتماعی سزا کا ایک سلسلہ شروع کیا جاتا ہے- انہوں نے کہا کہ بلوچ نوجوانوں کو جبراً لاپتہ کرنا روز کا معمول بن چکا ہے بلوچستان میں انسانی حقوق کے سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے، بلوچوں کو انکے تاریخی سیاسی جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ بی ایس او پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھنے والی ایک سیاسی تنظیم ہے پرامن جدوجہد کے زریعے شعور و آگاہی اور پرامن عمل کو ہی جدوجہد میں اہم جز سمجھتی ہے 2 فروری کو ریاستی اداروں نے چادر و چار دیواری کی پامالی کرتے ہوئے تنظیم کے جونیئر جوائنٹ سیکرٹری عاطف بلوچ کے بھائی برکت بلوچ کو گھر سے جبراً لاپتہ کیا جو کہ تاحال لاپتہ ہے جبکہ یہ سلسلہ پنجاب و دیگر صوبوں کے تعلیمی اداروں سمیت بلوچستان بھر میں زور و شور سے جاری ہے اگر برکت بلوچ سمیت کسی بھی بلوچ طالب علم پر کوئی الزام ہے تو اسے عدالتوں میں پیش کرکے قانونی طور پر سزا دی جائے۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ اگر برکت بلوچ کو جلد از جلد بازیاب نہیں کیا گیا تو شدید احتجاج کرینگے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.