گوادر:
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ایکس سینٹرل کیڈر فورم کے زہر اہتمام بی ایس او کے رہنماء شہید وطن شہید حمید بلوچ کے اکتالیسویں برسی کے مناسبت سے گوادر پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا- ریفرنس کی صدارت بی ایس او کے سابق چیئرمین سعید فیض بلوچ نے کی جبکہ مہمان خاص بی ایس او کے سابق چیئرمین نادر قدوس بلوچ تھے ریفرنس میں بی ایس او ایکس کیڈر سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی-
تعزیتی ریفرنس سے بی ایس او کے سابق چئیرمین بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما سعید فیض بلوچ،بی ایس او کے سابق چیئرمین نادر قدوس بلوچ،بی ایس او کے سابق چئیرمین واحد رحیم بلوچ،نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر واجہ اشرف حسین ،بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر کہدہ علی بلوچ،بی ایس او کے سابق رہنما بجاربلوچ،سیاسی وسماجی شخصیت غفور ہوت،نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکریٹری ماہیگیری آدم قادر بخش،بی این پی کے ضلعی آرگنائزر میر اکرم حیات بلوچ،بی ایس او کے سابق وائس چیئرمین محمد جان بلوچ،بی ایس او کے سابق چئیرمین کامریڈ عمران بلوچ،بی ایس او کے سابق مرکزی جوائنٹ سیکرٹری انیس احمد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدتوں بعد ہم سب شہید حمید بلوچ یاد میں آج یکجا ہوئے ہیں۔جنہوں نے اپنی سرزمین،وطن کی دفاع اور مظلوم و محکوم ظفاریوں کی قومی حقوق کیلئے اپنی جان کا نذرانہ دے کر ثابت کردیا کہ بلوچ کرائے کے قاتل نہیں بلوچ دنیا کے تمام مظلوم و محکوم اقوام کی سماجی ناانصافی سماجی نہ برابری و قومی غلامی کے خلاف ان کی جدوجہد کو نہ صرف قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے بلکہ ان جاری قومی تحریک کی حمایت کرتا ہے انہوں نے کہا شہید حمید بلوچ کی عظیم قربانی نے بلوچ عوام اور طلباء میں شعور بیدار کرکے قومی تحریک کیلئے ایک راہ کا تعین کردیا جس پر آج بھی بلوچ عوام فخر محسوس کرتے ہوئے قومی حقوق کیلئے آج بھی جدوجہد کے میدان میں ہیں-
مقررین نے کہا کہ بی ایس او ایکس کیڈر اپنی سیاسی ذمہ داری کا ادراک و احساس کرکے بلوچ سیاسی پارٹیوں کے درمیان ھم آہنگی اور نزدیکی پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں,انہوں نے کہا بی ایس او کی ہی بدولت بلوچ طلباء سیاسی شعور رکھتے ہوئے اپنی سرزمین اور وطن کی دفاع کیلئے جمہوری و دیگر محاذ پر میدان عمل میں ہیں،انہی سیاسی کارکنوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے کہ آج بلوچ ہر محاذ پر اپنی حقوق کیلئے جدوجھد جاری رکھے ہوئے ہیں ،مقررین نے کہا کہ نیشنل ازم کو کاؤنٹر کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کیے جارہے ہیں اور انتشار کی کیفیت پیدا کرکے معاشرے کو غیر سیاسی اور نوجوانوں کو سیاسی بیگانگی کی جانب دکھیلا جارہا ہے،ایک خاص طبقہ کیلئے راھ ہموار کرکے نوجوانوں کو سیاسی اور علمی شعور سے دور رکھتے ہوئے سطحی مسائل میں الجھا کر غیر سیاسی ماحول کے فروغ کیلئے منصوبہ بندی کی گئی ہے بی ایس او کے ایکس کیڈر کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوانوں میں سیاسی و علمی شعور پیدا کرنے کیلئے بلوچستان بھر میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے دائرہ کار کو وسیع کرے مقررین نے کہا کہ ایکس کیڈر کے تمام قائدین متفق ہیں کہ بلوچستان کی قوم پرست پارٹیوں کے درمیان کم سے کم نکات پر ھم آھنگی پیدا کرنے کیلئے کے لئے زور دی جائے گی جو قومی بقاء اور تشخص کے لئے المی ہے،جس کے لئے ایکس کیڈر اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی مقررین نے کہا کہ حمید شہید ودیگر شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہی بلوچ قومی تحریک مختلف مراحل سے گزرکر اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے منعقدہ برسی میں حب،کوئٹہ ،تربت، پنجگور،پسنی،جیونی سمیت دیگر علاقوں سے ایکس کیڈر کے قائدین نے بھی شرکت کی-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.