ملاقات میں وفد نے جامعہ بلوچستان، خضدار یونیورسٹی اور تربت یونیورسٹی کی بندش سمیت طالبعلموں کے خدشات سے تفصیلی آگاہ کیا۔
وفد نے گورنر بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ تمام جامعات کی مالی بحران اور انتظامی بے ضابطگیوں پر انکوائری کمیٹی بناکر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے۔
تنظیمی وفد نے جامعات میں طالبعلموں کے خلاف انتقامی کاروائی اور انہیں ہراساں کرنے سے متعلق چانسلر بلوچستان یونیورسٹیز کو آگاہ کیا۔
وفد نے گورنر بلوچستان کو خضدار یونیورسٹی کے طالبعلموں کا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرکےمسائل حل کرنے کی اپیل کی۔