اوتھل:
بی ایس او اوتھل زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر سنگت زکریا شاہوانی منعقد ہوا، جس میں بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے ممبر نعمان بلوچ نے اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کی۔ زونل کابینہ کی تشکیل اور تنظیمی امور کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔
اجلاس کا ابتداء بلوچ و تمام محکوم و مظلوم قومی شہداء کے یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کیا گیا۔ بعد ازاں نعمان بلوچ نے اجلاس کا باقاعدہ آغاز سیاسی ومعاشی اصطلاحات پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ سماج جب بھی ترقی کرتا ہے تو وہاں موجود ہر عنصر حرکت میں آجاتا ہے، اور ان تبدیلیوں کو اپنانے اور ان میں ڈھلنے کے لیے ضروری ہے ایک ترقی پسندانہ سوچ کا مالک بنا جائے۔ اور یک طرفہ رجحانات سے بھی پرے ہو کر سوچا جائے۔
مزید بحث کرتے ہوئے کہا کہ آج کل ہمارے کارکنوں میں سیاسی پختگی کا فقدان ہے اور یہ پختگی صرف نظریاتی علم سے حاصل ہوتا ہے۔ ہمارے نوجوان کارکن، قومی شعور سے تہی دامن ہیں۔ معاشی اور معاشرتی شعور کو اجاگر کرنے کا واحد راستہ علم سے حاصل ہوتا ہے۔ جس کے لیے ہمارے اندر خاطر خواہ سعی موجود نہیں۔
آج ہمارے کارکنوں کو سیاسی و معاشی اصطلاحات کو سمجھنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے کو ترقی پسند سوچ و فکر سے وابستہ بنیادی علم و سیاسی اصطلاحات سے روشناس کرائی جائے۔ تاکہ ترقی پسند سوچ سے مسلح ہو کر استعمار زدہ اور استحصالی نظام اور اس کے ہتھکنڈوں سے آگاہ رہیں۔
بعد ازاں اجلاس کے دوسرے ایجنڈے کی طرف بڑھتے ہوئے زونل کابینہ تشکیل دیا گیا، جس میں کامریڈ بامسار بلوچ زونل صدر، سید منظور زونل سینئر نائب صدر، شیرداد بلوچ زونل جونئیر نائب صدر، زونل جنرل سیکریٹری سجاد بلوچ، زونل سینئر جوائنٹ سیکریٹری ارشاد بلوچ، زونل جونئیر سیکریٹری گُلین بلوچ اور سنگت زکریا شاہوانی پریس سیکریٹری اوتھل زون منتخب ہوئے۔
بلآخر بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے ممبر نعمان اسحاق نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیتے ہوئے ان کو مبارکباد پیش کیا اور اجلاس کا باقاعدہ اختتام کیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.