بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن نے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کی جانب سے بیوٹمز کے استاتذہ کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے چیئرمین ایچ ای سی فوری طور پر اپنے رویے پر معافی مانگیں۔یہ بات بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی کی جانب سے طلباء اور استاتذہ کو ایک ہی سیشن میں مسائل سننے کے لئے بلایا گیا اور جب استاتذہ نے اپنے حقیقی مسائل چیئرمین کے سامنے رکھے تو وہ غصے سے آگ بگولا ہوگئے اور اساتذہ کے لیے انتہائی ہتک آمیز الفاظ استعمال کئے۔
انہوں نے کہا کہ چیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد ایک ادارے کے سربراہ ہیں اس حیثیت میں انہیں تنقید برداشت اور حوصلے کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت تھی لیکن انہوں نے تحمل سے استاتذہ کو سننے کے بجائے انہیں خاموش رہنے کی ہدایت کردی چیئرمین ایچ ای سی کا رویہ انتہائی قابل مذمت رہا یوں محسوس ہوتا ہے۔
وہ بلوچستان کے استاتذہ اور طلباء کے مسائل تو دور انہیں سننا ہی نہیں چاہتے۔ بیوٹمز اسٹاف ایسوسی نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین ایچ ای سی اپنے ہتک آمیز رویے پر معافی مانگیں بصورت دیگر ہم اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا جلد اعلان کریں گے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.