بلوچستان میں لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں گزشتہ روز پیش آنے والے مسافر کوچ کے حادثے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
حادثے میں زندہ بچنے والے مسافر نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ گاڑی تکنیکی خرابی کے باعث بار بار ہچکولے کھاتی رہی، بار بار گاڑی کو ٹھیک کرنے کا کہتے رہے۔
مسافر کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے مالک کو موبائل فون پر آگاہ کیا تو مالک نے سفر جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا مقدمہ مسافر کوچ مالکان کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں کوچ مالکان ظہور اور منظور احمد کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں پولیس تھانہ بیلہ میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں اقدام قتل، غفلت، غیر ذمے دارانہ ڈرائیونگ اور جان خطرے میں ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مالکان نے تکنیکی خرابی کے باوجود ڈرائیور کو گاڑی روانہ کرنے کی ہدایت کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دن لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جا گردی، اندوہناک حادثے میں 41 مسافر جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
موٹروے پولیس کے مطابق بلوچستان میں سالانہ 6 سے 8 ہزار افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوتے ہیں لیکن سرکاری سطح پر ان حادثات کی تخفیف کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں-
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023