بولان کے علاقے مشکاف گاﺅں میں فوڈ پوائزنگ سے 14 افراد متاثر، چار مرد چھ خواتین سمیت چار بچے شامل جن کو فوری طور پر سول ہسپتال سبی منتقل کیا گیا۔
کچھی بولان کے گاﺅں مشکاف شہر میں عبدالحکیم بنگلزئی نامی شخص کے گھر میں باسی کھانا کھانے سے 14افراد جن میں چار مرد،چھ خواتین سمیت چار بچوں کو فوڈ پوائزنگ ہونے سے دست، الٹی اور معدے کے درد سے تشویشناک حالت خراب ہونے سے فوری طور پر سبی سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایم ایس ڈاکٹر رفیق احمد مستوئی کی نگرانی میں مریضوں کو فوری طور پر طبی امداد دینے کے بعد تمام افراد کی زندگی خطرے سے باہر اور انھیں وارڈ میں منتقل کیا گیا۔
مزید علاج معالجہ جاری مشکاف گاﺅں میں محکمہ صحت کچھی کی عدم سہولت کی وجہ سے علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مریضوں کو سبی سول ہسپتال منتقل کیا گیا
مشکاف گاﺅں میں اس سے قبل بھی اسطرح کے واقعات پیش ہوئے ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.